ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اُڈپی ضلع میں قریب 10 لاکھ رائے دہندگان : 4793نئے نوجوان ووٹرس کی شمولیت

اُڈپی ضلع میں قریب 10 لاکھ رائے دہندگان : 4793نئے نوجوان ووٹرس کی شمولیت

Thu, 17 Jan 2019 18:27:59    S.O. News Service

اُڈپی :17؍جنوری (ایس او نیوز) الیکشن کمیشن کی ہدایات کے مطابق بیندور، کنداپور، اُڈپی ، کاپو اور کارکلا ودھان سبھا حلقہ جات میں آئندہ لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر نئی طورپر تشکیل دی گئی رائے دہندگان کی حتمی فہرست جاری کئےجانےکا ڈپٹی کمشنر پریانک میری فرانسس نے اعلان کیا۔

وہ  یہاں اپنے دفتر میں پریس کانفرنس کے ذریعے بتایا کہ یکم جنوری 2019کو اہلیت کا دن مانتے ہوئے رائے دہندگان کی فہرست تشکیل دی گئی ہے۔ تمام پولنگ بوتھ ، اسسٹنٹ کمشنر دفاتر اور تعلقہ دفاتر میں ووٹرس کی تفصیلات میسر ہیں اس کے ساتھ ساتھ ڈی سی دفتر کے ویب سائٹ پر بھی جانکاری  ہونے کی بات کہی۔

آئندہ ہونے والے لوک سبھا انتخابات کو دھیان میں رکھتے ہوئے ووٹر لسٹ میں نام اندراج کرنے ، ترمیم کے لئے اب بھی موقع ہے۔ جس کے لئے ضلع سطح پر ایک معاون مرکز شروع کیاگیا ہے۔ ٹول فری نمبر 1950پر رابطہ کرتے ہوئے جانکاری حاصل کی جاسکتی ہے۔

25جنوری کو قومی یوم رائے دہندگان کی مناسبت سے آرور لکشمی نارائن ہال میں پروگرام رکھاگیا ہے۔ تعلقہ سطح پر بھی یہ دن منایا جائے گا، فہرست جن نئے نوجوانوں کے نام شامل کئے گئے ہیں انہیں اس دن شناختی کارڈ فراہم کئے جانے کی جانکاری دی۔ ڈی سی نے بتایاکہ ووٹر لسٹ میں نام اندراج کے لئے کل 10273عرضیاں موصول ہوئی تھیں، جن میں اکثر منظور کئے گئے ہیں، نام اخراج کے لئے 7099اور ترمیم کے لئے 3374، ودھان سبھا حلقہ میں نام بدلنے کے لئے 755عرضیاں موصول ہوئی ہیں۔

نئی تشکیل شدہ لسٹ میں 4793نئے نوجوان ووٹروں کی شمولیت ہوئی ہے۔عوام اپنا نام شامل کرنے کے لئے فارم نمبر 6، نام اخراج کے لئے فارم نمبر 7،ترمیم کے لئے فارم 8، ودھان سبھا حلقہ کی تبدیلی کےلئے فارم 8اے اور این آر آئی ووٹر کے لئے فارم نمبر 6اے فارم استعمال کرنے کہاگیا ہے۔ پریس کانفرنس میں ایڈیشنل ڈی سی ودیا کماری موجود تھیں۔


Share: